Comet 2020

Comet 2020

کومٹ یا دم دار تارے، سورج کے گرد انتہائی بیضوی مدار میں گردش کرتے ہیں۔

جولائی سال 2020 کے مشہور کومٹ کا نام ہے۔

C/2020 F3 or NEOWise

یہ پتھریلا دمدار تارہ برف سے ڈھکا ہوا ہے اور سورج کے بالکل نزدیک اپنے مدار کے انتہائی مرحلے سے نکل رہا ہے۔ سورج کی گرمی سے ان کی برف براہ راست بھاپ میں بدل رہی ہے اور ایک دم کی صورت میں نظر آرہی ہوتی ہے، جس کی سمت ہمیشہ سورج مخالف ہوتی ہے۔ یہ دھندلا نظارہ پیش کرنے والا دم دار تارہ ہے جو اس وقت تقریباً ساتویں درجہ کا روشن فلکی جسم ہے ۔۔ 

اس کومٹ کو دب اکبر کے قریب اس طرح تلاش کریں۔جس طرح نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے۔اگست کا پہلا ہفتہ گزر چکا ہے۔ چونکہ یہ کومٹ اب زمین سے کافی فاصلہ پر جا چکا ہے اس لیے یہ کافی دھندلا ہوچکا ہے  لیکن بہتر  نظارہ کے لیے بائنوکولر کا استعمال کیا جاسکتا ہے

Comet 2020

یہ کومٹ صرف شمالی نصف کرہ سے دیکھا جاسکتا ہے۔ جنوبی نصف کرہ میں بھی یہ نظر آ رہا ہے۔ وہاں سے یہ کومٹ قطب ستارہ کی طرح افق کے نزدیک یعنی آسمان پر کافی نچلی جانب نظر آتا ہے۔

Comet 2020

Comet 2020

دم دار تارہ کیسے روشن ہوتا ہے؟

سب سے اہم یہ ہے کہ نظام شمسی کے اندر سورج واحد جرم فلکی ہے جو خود روشن  ہے۔ اس کی وجہ ،سورج کی بہت زیادہ کمیت ہے۔نظام شمسی میں سے جو اجرام فلکی گزریں گے ، وہ لازماً نہایت کم کمیت والے اجسام ہوں گے ۔ اور یہ اجسام جب سورج کے قریب جائیں گے تو سورج کی روشنی کو منعکس کریں گے جس سے یہ روشن دکھائی دیتے ہیں۔ کومٹ  اور اس کی دم پر جب سورج کی روشنی پڑتی ہے تو کومٹ اپنی دم سمیت سورج کی روشنی کی میں ہمیں دکھائی دیتے ہیں۔ اسے لیے وہ روشن دکھائی دیتے ہیں۔

مشہور کومٹ

ہیلی کومٹ بہت ہی مشہور دم دار تارہ ہے جو ہر چھہتر سال بعد نمودار ہوتا ہے جو آخری بار سال 1986 ء میں ظاہر ہوا تھا یہ کومٹ نہایت واضح چمک رکھتا ہے اس لیے اس کی گیسوں  سے بنی دم کو دیکھنا نہایت آسان ہے۔ یہ عام لوگوں میں بھی بہت مشہور ہے  اور لوگ اسے مختلف اشیاء سے تشبیہ دیتے آئے ہیں جیسا کہ تلوار وغیرہ۔

ہیلی نامی کومٹ اب کب نظر آئےگا؟

ہیلی نامی دمدار تارہ اب اگلی بار سال 2062ء میں نظر آئے گا؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *